Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک فوج کے سات میجرجنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدوں پر ترقی

پاک فوج کے سات میجرجنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدوں پر ترقی
December 9, 2016

 راولپنیڈی(92نیوز)پاک فوج کے سات میجرجنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی ہےجس کے بعد انہیں نئے فرائض سونپےجائیں گے  ۔

تفصیلات کےمطابق  پاک  فوج   کے7میجرجنرلزکو لیفٹینٹ جنرلز کے عہدوں  پر ترقی دیدی گئی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں میجرجنرل  ندیم رضا،میجرجنرل  ہمایوں عزیز،میجرجنرل  نعیم اشرف ، میجرجنرل  محمد افضل،میجرجنرل شیر افگن، میجرجنرل قاضی  اکرام اور ڈی جی سندھ رینجرزمیجرجنرل بلال شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ترقی پانے والنے ان افسران کو نئی ذمہ داریاں بھی سونپے جانے کا امکان ہے ۔