Saturday, February 4, 2023

پاک فوج کے زیر اہتمام خضدار میں رنگا رنگ اسپورٹس گالا کا انعقاد

پاک فوج کے زیر اہتمام خضدار میں رنگا رنگ اسپورٹس گالا کا انعقاد
راولپنڈٰی (92 نیوز) پاک فوج کے زیر اہتمام خضدار میں رنگا رنگ اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں نے بھر پور شرکت کی۔ دو ہفتے جاری رہنے والے مقابلوں میں پینتیس سو سے زائد طلبا و طالبات کی بھرپور شرکت ہو گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسپورٹس گالا میں فٹ بال، ٹینس، کرکٹ ،بیڈ منٹن، میراتھون کے مقابلے کرائے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسپورٹس گالا کا مقصد صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔