Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک فوج کی چترال میں امدادی سرگرمیاں جاری

پاک فوج کی چترال میں امدادی سرگرمیاں جاری
July 28, 2015
راولپنڈی(92نیوز) پاک فوج  کی چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد سرگرمیاں جاری  ہیں پاک فوج نے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں محصور  تیس مریضوں اور سیاحوں کو پشاور منتقل کر دیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے انجینئرز  سیلاب سے متاثرہونے والے پلوں اور سڑکوں کی مرمت میں مصروف ہیں اور پاک فوج کی کوششوں سے چترال کو ملک کے دیگر علاقوں سے ملانے والے پلوں کو بحال کر دیا گیا ہے جبکہ کئی پلوں کی بحالی پر کام جاری ہے ۔ پاک فوج نے متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے اور سیلاب میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ آج پاک فوج کے ایوی ایشن ڈویژن کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 30 لوگوں کو پشاور منتقل کیا گیا ۔