Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک فوج کی موسم سرما کی سالانہ تربیتی مشق "ضرب حدید" جاری

پاک فوج کی موسم سرما کی سالانہ تربیتی مشق "ضرب حدید" جاری
March 4, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج کی موسم سرما کی سالانہ تربیتی مشق "ضرب حدید" جاری ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق بہاولپور کور کی سپاہ مشق میں مختلف ڈرلز، طریقہ کار کا حصہ ہیں۔ کور سطح کی مشق کا مقصد جامع آپریشنل تیاری، فورسز کے مختلف حصوں میں مطابقت پذیری ہے۔

آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق مشق میں وسیع صحرا، میدانی علاقوں میں حربی صلاحیتوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ سپاہ مشکل موسمی، جغرافیائی، حقیقی جنگی ماحول میں ردعمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ مشق میں شریک سپاہ باہمی مطابقت، پیشہ وارانہ امور کی جانچ کر رہی ہے۔ حرکت، تکنیکی حربی پہلو اور فائر پاور کے مختلف مراحل بھی مشق کا حصہ ہیں۔