Saturday, July 27, 2024

پاک فوج کی ایس پی طاہر داوڑ کے افغانستان میں وحشیانہ قتل کی مذمت

پاک فوج کی ایس پی طاہر داوڑ کے افغانستان میں وحشیانہ قتل کی مذمت
November 15, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج نے ایس پی طاہر داوڑ کے افغانستان میں وحشیانہ قتل کی مذمت کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے آج اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم ایک بہادر پولیس افسر سے محروم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی طاہر داوڑ کا اغواء، افغانستان منتقلی، قتل اور بعدازاں افغان حکام کے رویے نے سوالات اٹھا دیئے ہیں جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ افغانستان میں کسی دہشتگرد تنظیم کے علاوہ دیگر عناصر بھی اس میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔ ہم پھر کہتے ہیں کہ افغان سکیورٹی فورسز کو سرحد پر باڑ لگانے اور دوطرفہ سرحدی سکیورٹی روابط میں تعاون کرنا چاہئے تاکہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال نہ ہو سکے۔