Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک فوج کا چولستان میں 3 سے 15 فروری تک مفت طبی کیمپ کا انعقاد

پاک فوج کا چولستان میں 3 سے 15 فروری تک مفت طبی کیمپ کا انعقاد
February 15, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج کی جانب سے چولستان میں 3 سے 15 فروری تک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امراض چشم کے مفت آپریشنز بھی کیے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مقامی انتظامیہ کی مدد سے ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیمز نے چولستان میں احمد پور شرقی، چنن پیر اور دین گڑھ میں کیمپ لگائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی افراد کیلئے خصوصی موبائل سروس بھی فراہم کی گئی۔ طبی ٹیموں نے امراض چشم خصوصاً موتیے کا لیزر کی مدد سے علاج معالجہ کیا۔