Tuesday, April 30, 2024

پاک فوج کا پشاور میں کومبنگ آپریشن، 58مشتبہ افراد گرفتار

پاک فوج کا پشاور میں کومبنگ آپریشن، 58مشتبہ افراد گرفتار
January 15, 2017

اسلام آباد (92نیوز) پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور میں کومبنگ آپریشن کے دوران پانچ افغان شہریوں سمیت 58 مشتبہ افراد گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات برآمد کر لیں۔

ترجمان آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداورں نے پشاور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا۔

آپریشن پشاور شہر کے علاقوں شاہین ٹاؤن، دلہ زاک روڈ اور پخا غلام کے علاقوں میں کیا گیا۔ رات گئے کئے مشترکہ آپریشن میں پانچ افغان شہریوں سمیت 58 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات برآمد کی گئیں۔