Tuesday, October 4, 2022

پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں زمینی آپریشن، 12 ہلاک، دہشت گرد ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے

پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں زمینی آپریشن، 12 ہلاک، دہشت گرد ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے
لاہور (92نیوز) آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے زمینی آپریشن میں 12دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل سے دس کلو میٹر دور جنوبی علاقے میں زمینی آپریشن کیا جس میں بارہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ دہشت گرد ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں اب تک سیکڑوں دہشت گرد ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ کئے جا چکے ہیں۔