Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک فوج کا دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے افغان سرحد پر آپریشن شروع

پاک فوج کا دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے افغان سرحد پر آپریشن شروع
August 16, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاک فوج نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کےلئے پاک افغان سرحد پر آپریشن شروع کر دیا۔ آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ خیبرایجنسی کی وادی راجگل میں فوج کے اضافی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری دفاع میجر جنرل عابد نذیر کہتے ہیں سرحد پر سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر انتظامات بھی کر لئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی سرحد پر نقل وحرکت روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔ فوجی دستے خیبرایجنسی میں بلندپہاڑوں اور پہاڑی دروں پر نظر رکھیں گے تاکہ دہشت گرد افغانستان سے پاکستان میں داخل نہ ہو سکیں۔ فوجی دستوں کی تعیناتی سے دہشت گردوں کے افغان علاقوں میں فرار کوروکنے میں بھی مدد ملے گی۔ ذرائع کے مطابق یہ فوجی دستے غیررسمی راستوں سے بارڈر کراسنگ پر نظر رکھیں گے۔ ایڈیشنل سیکرٹری دفاع میجر جنرل عابد نذیر کے مطابق طورخم گیٹ کی تعمیر پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے جبکہ سرحد پر کراسنگ کے لیے سفری دستاویزات لازمی قرار دے دی گئی ہیں۔ غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کے لیے طورخم گیٹ کے گرد باڑ نصب کر دی گئی ہے۔ نادرا‘ ایف آئی اے‘ کسٹمز اور دیگر ادارے نہایت متحرک ہیں۔ سرحد پر سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر انتظامات بھی کر دیے گئے ہیں۔