Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک فوج کا جسٹس شوکت عزیز صدیقی کےالزامات پر تحقیقات کا مطالبہ

پاک فوج کا جسٹس شوکت عزیز صدیقی کےالزامات پر تحقیقات کا مطالبہ
July 22, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کےالزامات پر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے چیف جسٹس سے درخواست کی  کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے بیان کی انکوائری کرائیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک معزز جج نے ریاستی اداروں پر بہت سنگین الزامات عائد کیے۔ ریاستی اداروں میں معزز عدلیہ اور اہم خفیہ ایجنسیاں شامل ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ریاستی اداروں کے تحفظ اور وقار کو یقینی بنانے کیلئے معزز سپریم کورٹ آف پاکستان سے فوری ایکشن لینے کی درخواست کرتے ہیں۔ ریاستی اداروں کی ساکھ کیلئے الزامات کی مناسب تحقیقات ضروری ہے۔ ادھر چیف جسٹس نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر کا نوٹس لے لیا اور پیمرا سے تقریر کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔