Thursday, February 2, 2023

پاک فوج کا تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب ، چھ بھارتی فوجی ہلاک

پاک فوج کا تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب ، چھ بھارتی فوجی ہلاک
 راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج نے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی نے ایک آفیسر سمیت چھ بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کیا۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1163834705822867456 ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں کہا بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے دو معمر افراد اور ایک سات سالہ بچہ شہید ہوا تھا۔ تباہ ہونے والی چوکیوں سے فائرنگ کے نتیجے میں تین شہری شہید ہوئے تھے۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کے دو بنکر بھی تباہ کیئے۔