Thursday, September 29, 2022

پاک فوج کاشمالی وزیرستان میں آپریشن،9دہشتگردہلاک،افسرسمیت7فوجی وطن پر قربان

پاک فوج کاشمالی وزیرستان میں آپریشن،9دہشتگردہلاک،افسرسمیت7فوجی وطن پر قربان
راولپنڈی ( 92 نیوز ) آپریشن رد الفساد کے تحت ملک بھر میں بچے کھچے دہشتگردوں  کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ شمالی وزیرستان میں  آپریشن کے دوران 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ  ایک افسر سمیت 7 فوجی اہلکار مادر وطن پر قربان ہو گئے ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق  وطن عزیز پر اپنی جان نچھاور کرنے والوں میں  کیپٹن جنید، حوالدار عامر، حوالدار عاطف ، حوالدار ناصر ، حوالدار عبدالرزاق ، سپاہی سمیع اور سپاہی انور شامل ہیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دہشتگردوں کو جہنم واصل کر کے علاقے کو کلیئر کر لیا جب کہ دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا،  سرحد پار سے آنے والے دہشتگرد ایک کمپاؤنڈ میں چھپے ہوئے تھے ۔