Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک فوج نے کے ٹو کی چوٹی پر پھنسے عالمی شہرت یافتہ امریکی کوہ پیما کی جان بچا لی

پاک فوج نے کے ٹو کی چوٹی پر پھنسے عالمی شہرت یافتہ امریکی کوہ پیما کی جان بچا لی
July 8, 2015
لاہور (92نیوز) خدمت کے جذبے سے سرشار پاک فوج نے انسانی ہمدردی کے تحت کے ٹو کی چوٹی پر پھنسے امریکی کوہ پیما کو ریسکیو کر لیا۔ فوجی ریسکیو ٹیم نے ثابت کر دیا کہ انسانیت کی بقا سب سے بڑھ کر ہے۔ 38سالہ امریکی کوہ پیما دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کرنے نکلا۔ سخت موسم نے آگھیرا تو پاک فوج نے بیس کیمپ سے ریسکیو کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر کے ذریعے رابرٹ جیکسن کی جان بچائی گئی۔ عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما رابرٹ جیکسن پاک فوج کی اس کاوش پر خوشی سے نہال ہے۔ پاک فوج نے ایک مرتبہ پھر انسانیت کی خدمت کر کے دنیا کی توجہ حاصل کر لی یوں امریکی کوہ پیما بھی پاک فوج زندہ باد پکار اٹھا۔