پاک فوج نے کےٹو کے دامن میں کورونا ریلیف آپریشن شروع کردیا

راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج نے کےٹو کے دامن میں کورونا ریلیف آپریشن شروع کردیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے مستحقین میں راشن کی تقسیم کی گئی۔
پاک فوج کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثر بیوہ، یتیم، معذور اور بےسہارا طبقے کو مفت راشن فراہم کیا جا رہا ہے، داسو، برالدو، باشہ سمیت ضلع شگر کے تمام علاقوں میں پاک فوج کے جوان مستحقین کے گھروں تک راشن پہنچا رہے ہیں۔
راشن کی تقسیم پر مستحقین نے آرمی چیف اور پاک فوج کے جوانوں کا مشکل وقت میں امداد پر شکریہ ادا کیا۔