Friday, February 23, 2024

پاک فوج نے پاکستان دشمنوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم

پاک فوج نے پاکستان دشمنوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم
June 1, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاک آرمی نے دشمن کے خلاف غیرمعمولی نتائج حاصل کیے، پاک فوج نے پاکستان دشمنوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں شرکا سے خطاب میں کہا، ملکی دفاع سخت جان پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ور مہارت کے باعث مضبوط ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کے مستقبل بارے اپنے وژن سے آگاہ کیا، ایسا پاکستان چاہتا ہوں جہاں قانون کی حکمرانی، احتساب سب کیلئے، انصاف ہو۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بھی کوئٹہ کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو امن کی کوششیں سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی، دیرپا امن کیلئے کاوشیں جاری رکھیں گے۔