Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک فوج نے شوال آپریشن میں کامیابی کا اعلان کر دیا

پاک فوج نے شوال آپریشن میں کامیابی کا اعلان کر دیا
April 18, 2016
اسلام آباد (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شمالی وزیرستان کا دورہ۔ آپریشن ضرب عضب کے آخری مرحلے پر بریفنگ۔ پاک فوج کا شوال آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے کا اعلان۔ جنرل راحیل شریف نے فاٹا سے باہر بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرکے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انھیں آپریشن ضرب کے آخری مرحلے پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق کمانڈرز نے آپریشن سے حاصل ہونے والے مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آخری مرحلے کے دوران اب تک 800 مربع کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کرا لیا گیا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے شوال میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں اور افسران سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے شوال میں دہشت گردوں کیخلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے علاقے میں حاصل کامیابیوں کو قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فاٹا سے باہر بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جائے اور دہشت گردوں اور سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ ختم کیا جائے۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم فوج کے جوانوں اور افسروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ہدایت کی کہ آپریشن سے متاثرہ علاقوں میں بہتر اور منظم طریقے سے متاثرین کی آباد کاری کی جائے۔