پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں جدید ہسپتال تعمیر کرا دیا !!! او پی ڈی اور آپریشن تھیٹر کی سہولیات میسر

شمالی وزیرستان (92نیوز) پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں ایک جدید ہسپتال تعمیر کرایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان جہاں آپریشن ضرب عضب سے پہلے جدید ہسپتال تو دور کی بات صحت کی ضروری سہولیات تک میسرنہیں تھیں لیکن اب وہاں پاک فوج نے ایک جدید ہسپتال تعمیرکرایا ہے۔
یہ ہسپتال قبائلی علاقوں کی پسماندہ ایجنسی شمالی وزیرستان میں واقع ہے جہاں او پی ڈی سے لےکر آپریشن تھیٹر تک کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ صرف یہی نہیں اب قبائلیوں کو سپیشلسٹ ڈاکٹر سے معائنہ کروانے بڑے شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ہسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کی تقرری کردی گئی ہے جبکہ مشینری عنقریب نصب کردی جائے گی۔ پاک فوج نے شمالی وزیرستان سے جہاں دہشت گردوں کا صفایا کردیا ہے وہیں فوج اب بحالی کے کاموں میں بھی حکومت کا ہاتھ بٹا رہی ہے۔



