Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک فوج نے راجگال اور شوال میں خیبر آپریشن فور کا آغاز کر دیاہے: میجر جنرل آصف غفور

پاک فوج نے راجگال اور شوال میں خیبر آپریشن فور کا آغاز کر دیاہے: میجر جنرل آصف غفور
July 16, 2017

راولپنڈی(92نیوز)پاک فوج نے راجگال اور شوال میں خیبر آپریشن فور کا آغاز کر دیا ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ یہ علاقے مشکل ترین ہیں لیکن پاک فوج ان علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کرے گی ،  آپریشن ردالفساد پوری کامیابی کےساتھ جاری ہے  اور اب تک پانچ سو بائیس دہشت گرد ہتھیار ڈال چکے ہیں۔ 

تفصیلا تکےمطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نےمیڈیا کو بریفنگ دیتےہوئےکہا کہ راجگال اور شوال میں آپریشن خیبر فور کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ مشکل ترین علاقے ہیں تاہم پاک فوج انہیں کلیئر کرائے گی۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ چاروں صوبوں میں آپریشن ردالفساد جاری ہے اور اب تک پانچ سو بائیس دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ داعش کا بطور تنظیم پاکستان میں کوئی وجود نہیں ہے جبکہ افغانستان میں ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ  آپریشن سے کراچی کے حالات بہتر ہوئے۔ دہشتگردی کے واقعات میں 98 فیصد اور ٹارگٹ کلنگ میں 97 فیصد کمی آئی۔

میجر جنرل آصف غفور نے پاک افغان بارڈر پر لگائی جانے والی باڑ کا بھی بتایا اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت پر تفصیلی بات کی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے کئی اداروں نے کام کیا ۔ پاک فوج ملکی سلامتی اور آئین کی عملداری کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔