Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک فوج نے دہشتگردوں سے بڑے علاقے کلیئر کرالئے،پوری دنیا فوج کی کارکردگی تسلیم کرتی ہے:آرمی چیف جنرل راحیل شریف

پاک فوج نے دہشتگردوں سے بڑے علاقے کلیئر کرالئے،پوری دنیا فوج کی کارکردگی تسلیم کرتی ہے:آرمی چیف جنرل راحیل شریف
May 18, 2015
راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ پاک فوج نے دہشت گردوں سے بڑے علاقے کلیئر کرالئے ہیں ۔ کھاریاں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں پاک فوج کی کارکردگی تسلیم کی جاتی ہے دہشتگردوں کے خلاف کامیابیاں ہمارے جوانوں اور افسران کی جسمانی اور عسکری تربیت کی بہترین عکاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنگی ماحول میں جسمانی تربیت وقت کا تقاضا ہے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں سپاہی کی انفرادی جسمانی تربیت کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں ہماری کارکردگی شانداررہی ہے ہم نے انتہا پسند عناصر کا پوری قوت کے ساتھ قلع قمع کیا ہے ۔ علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نوجوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔