Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک فوج نے جائے حادثہ کو سیل کر دیا

پاک فوج نے جائے حادثہ کو سیل کر دیا
December 8, 2016

اسلام آباد (92نیوز) حویلیاں میں طیارہ حادثے کے مقام پر ملبہ ہٹانے اور ٓلاشوں کو منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے میتوں کو ایبٹ آباد سے اسلام آباد پمزاسپتال لایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے المناک حادثے کے بعد دوسرے روز بھی طیارے کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

جائے حادثہ سے ملنے والی لاشوں کی باقیات کو بھی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس آپریشن میں آرمی کے جوان اور ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی نے جائے حادثہ کو حصار میں لے رکھا ہے جبکہ میتوں کو ایبٹ آباد سے اسلام آباد پمز اسپتال منتقل کرنے کے لیے آرمی کے تین ہیلی کاپٹرز کی مدد لی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔