Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک فوج نے بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا

پاک فوج نے بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا
May 27, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) چین کے بعد پاکستان نے بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے جاسوس ڈرون کو مار گرایا۔ ڈی جی ، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون کواڈ کاپٹر کو رکھ چکری سیکٹر میں مار گرایا گیا۔ بھارتی جاسوس ڈرون 650 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔ بھارت اس سے پہلے بھی ڈرون کی مدد سے پاکستان کی جاسوس کرنے کی ناکام کوشش کرتا آیا ہے۔ رواں سال اپریل میں بھی پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ گزشتہ سال پاک فوج نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے 3 ڈرون مار گرائے تھے۔