Wednesday, November 30, 2022

پاک فوج نے براڈپیک بیس کیمپ میں پھنسی جاپانی کوہ پیما کو ریسکیو کر لیا

پاک فوج نے براڈپیک بیس کیمپ میں پھنسی جاپانی کوہ پیما کو ریسکیو کر لیا
اسلام آباد (92نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق جاپانی کوہ پیما مس سومیوٹی سوزوکی ٹانگ ٹوٹنے کی وجہ سے بیس کیمپ میں پھنس گئی تھیں جنہیں پاک فوج کے جوانوں نے ریسکیو کر لیا۔ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز نے جاپانی کوہ پیما کو4ہزار میٹر کی بلندی سے ریسکیوکیا جس کے بعد جاپانی کوہ پیماکوطبی امداد کےلئے سی ایم ایچ سکردو منتقل کر دیا گیا۔