Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک فوج نے باغ سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

پاک فوج نے باغ سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا
January 1, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج نے باغ سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ انشا اللہ بھارتی ڈرون تک کو کنٹرول لائن عبور نہیں کرنے دیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے باغ سیکٹر میں کنٹرول لائن عبور کرنے کی کوشش کرنے والے بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا۔ آؤ مودی اپنی آنکھوں سے دیکھ لو یہ ہے کنٹرول لائن عبور کرنے کی کوشش کرنے والا تمہارا ڈرون ۔ ڈرون کنٹرول لائن تو عبور کر نہ سکا ذرا سوچو تمہارے فوجیوں میں اتنی ہمت کہاں سے آ گئی کہ وہ کنٹرول لائن کو عبور کریں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹ میں کہنا ہے کہ انشا اللہ پاک فوج بھارتی جاسوس ڈرون کو بھی ایل او سی عبور کرنے نہیں دے گی ۔ اور اسے کہتے ہیں منہ توڑ جواب ۔ ادھر بھارتی وزیراعظم نے سرجیکل اسٹرائیک کا نام لے کر اپنی ہی قوم کو بے وقوف بنایا ۔ کنٹرول لائن عبور کرنے کی کوشش کرنے والے اُن کا ڈرون مار گرایا گیا۔ نریندر مودی کو سمجھ آ جانی چاہیے کہ جھوٹ بول کر اپنی قوم کو تو دھوکا دے سکتے ہیں دنیا کو نہیں۔