پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی جاسوس طیارے کو تباہ کردیا

راولپنڈی(92نیوز)پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی جاسوس طیارے کو مارا گرایا ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کےمطابق پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی جاسوس طیارہ مار گرایا ہے ۔ بھارتی ڈرون رکھ چکری سیکٹرکی آگاہی پوسٹ کے قریب گرا کرتباہ کیا گیا ہے ۔ بھارتی کواڈکاپٹرپاکستانی حدودمیں60میٹرگھس آیاتھا جس کے بعد اسے مارگرایا گیا ہے ۔ پاک فوج نےبھارتی ڈرون کاملبہ قبضےمیں لےلیا جبکہ بھارتی ڈرون جاسوسی کی غرض سے پاکستانی علاقے میں بھیجا گیا تھا،بھارتی ڈرون 4 بجکر 45 منٹ پر گرایا گیا۔