Thursday, February 9, 2023

پاک فوج میں  اہم عہدوں پر تقرریوں اور تبادلوں کا عمل جاری

پاک فوج میں  اہم عہدوں پر تقرریوں اور تبادلوں کا عمل جاری

 راولپنڈی(92نیوز)پاک فوج میں اہم عہدوں پر تقرریوں  اور تعیناتیوں کا عمل جاری ہے کورکمانڈر سدرن کمانڈ، لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض کوچیف آف جنرل سٹاف  جبکہ ملٹری سیکرٹری لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا  کو، کورکمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پاک فوج کی ہائی کمان میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ مختلف اہم عہدو ں پر تبدیلیوں اور تعیناتیوں کا عمل جاری ہے۔ نئے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات کی ترقی کے بعد ، چیف آف جنرل اسٹاف کی پوسٹ خالی ہوگئی تھی۔

عسکری ذرائع کے مطابق اس اہم پوسٹ پر  کور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض کو تعینات کیا گیا ہے۔ لیفٹننٹ جنرل عام ریاض کی بطور چیف آف جنرل اسٹاف تعیناتی کے بعد کور کمانڈر سدرن کمانڈ کی پوسٹ خالی تھی۔ اس اہم عہدے پر اب ملٹر ی سیکرٹری لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو تعینات کیا گیا ہے۔

جنرل قمرجاوید باجوہ کی بطور آئندہ آرمی چیف تقرری کے بعد ڈی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن کی پوسٹ اور لیفٹنن ٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کی بطور کور کمانڈر سدرن کمانڈ تعیناتی کے بعد ملٹری سیکرٹری کی پوسٹ ابھی  خالی ہے۔