Saturday, October 1, 2022

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر معمول کی تعیناتیاں اور تقرریاں

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر معمول کی تعیناتیاں اور تقرریاں
September 7, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر معمول کی تعیناتیاں اور تقرریاں کردی گئیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے، وہ چیف آف جنرل اسٹاف فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر کو کورکمانڈر ملتان متعین کیا گیا ہے، وہ ڈی جی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کردیا گیا ہے، وہ کور کمانڈر راولپنڈی فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف ڈی جی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز تعینات کئے گئے ہیں، وہ کور کمانڈر ملتان فرائض سرانجام دے رہے تھے۔