Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک فوج میں اعلیٰ سطح کے تقرروتبادلے کردیئے گئے

پاک فوج میں اعلیٰ سطح کے تقرروتبادلے کردیئے گئے
December 11, 2016

 راولپنڈی(92نیوز)پاک فوج میں اعلیٰ عہدوں پر تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں ۔ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی رینجرز سندھ اور ڈی جی آئی ایس پی آر بھی تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر پریذیڈنٹ این ڈی یو ،جبکہ  لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو آئی جی آرمز  تعینات کر دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرروتبادلے کئے گئے ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی  لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو پریذیڈنٹ این ڈی یو تعینات کر دیا گیا ہے۔  ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو آئی جی آرمز تعینات کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ  جنرل بلال اکبر  کوچیف آف جنرل سٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حیات الرحمان کو آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن ، لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل سٹاف تعینات کیا گیا ہے۔ حال ہی میں ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل ڈی جی ایف ڈبلیو او کے عہدے پر بدستور کام کرتے رہیں گے۔ جبکہ  لیفٹیننٹ جنرل قاضی اکرام کو چیف آف لاجسٹک تعینات کر دیا گیا ہے۔

 آئی جی ایف سی بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کو کور کمانڈر بہاولپور جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ کو کور کمانڈر پشاور کی ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں ، لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آئی جی سی اینڈ آئی پی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کو چیئرمین ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا تعینات کر دیا گیا ہے۔