Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک فوج میں اعلیٰ سطح کی تقرریاں و تبادلے ، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

پاک فوج میں اعلیٰ سطح کی تقرریاں و تبادلے ، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات
June 16, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز ) پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرلز کی تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی  اورلیفٹیننٹ جنرل ساھر شمشاد مرزا جی ایچ کیو میں ایڈجوٹیننٹ جنرل تعینات  کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو جی ایچ کیو میں  کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز جی ایچ کیو میں انجینئر ان چیف تعینات کر دیے گئے ۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کمانڈر گوجرانوالہ کور تعینات کر دیا گیا۔