Tuesday, November 29, 2022

پاک فوج سی پیک اور ملک کےخلاف کسی بھی سازش کا مقابلہ کرنےکیلئے تیار ہے : آرمی چیف

پاک فوج سی پیک اور ملک کےخلاف کسی بھی سازش کا مقابلہ کرنےکیلئے تیار ہے : آرمی چیف
راولپنڈی (92نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کہتےہیں۔پاک فوج سی پیک اورملک کےخلاف کسی بھی سازش کا مقابلہ کرنےکیلئے مکمل تیار ہے۔ تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سپیشل سکیورٹی ڈویژن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ۔ انہیں سپیشل سکیورٹی ڈویژن کے جامع نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی۔ سی پیک اور ملک کے خلاف کسی بھی سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔ ترجمان آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ سپیشل سکیورٹی ڈویڑن چینی تعاون سے بننے والے سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی کا ذمہ دار ہے۔