Saturday, July 27, 2024

پاک فوج سبین محمود کے قتل کی مذمت کرتی ہے،انٹیلی جنس اداروں کو تحقیقات میں مدد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج سبین محمود کے قتل کی مذمت کرتی ہے،انٹیلی جنس اداروں کو تحقیقات میں مدد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر
April 25, 2015
راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی کارکن سبین محمود کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غم کی اس گھڑی میں دکھی خاندان کے ساتھ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرنے سبین محمود کے قتل کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ سماجی کارکن سبین محمود کے قتل کی مذمت کرتے ہیں  دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ میجر جنرل  عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سبین محمود کے قتل کی تحقیقات کے مدد فراہم کریں تاکہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا جائے۔ ترجمان امریکی سفارتخانے نے بھی سماجی کارکن سبین محمود کےقتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبین محمود پاکستان کےعوام کی باہمت آوازتھی۔ سبین محمود کی والدہ کی جلد صحت یابی کےلیےدعاگوہیں قائم مقام صدررضا ربانی کی جانب سے سماجی کارکن سبین محمود کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔