Tuesday, December 6, 2022

پاک فوج خطے میں امن و استحکام کیلئے موثر کردار ادا کر رہی ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

پاک فوج خطے میں امن و استحکام کیلئے موثر کردار ادا کر رہی ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ
راولپنڈی ( 92 نیو ز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر سارپور اور پندو سیکٹرز کا دورہ کیا ، آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات سپاہ سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو  سراہا ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سپاہ کی آپریشنل تیاریوں کو بھی سراہا۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ  مادر وطن کے دفاع لے لئے ہر وقت تیار ہیں ، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ  میں کہاگیا کہ آرمی چیف کا  کہنا تھا کہ  کشمیریوں کی تاریخی منصفانہ جدوجہد کیساتھ کھڑے ہیں،کشمیر تاحال تصفیہ طلب مسئلہ ہے۔