پاک فوج تجربہ کار اور دنیا کی بہترین فوج ہے ، سابق صدر و جنرل (ر) پرویز مشرف

دبئی ( 92 نیوز ) سابق صدر و جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنے ویڈیوبیان میں کہا کہ پاک فوج تجربہ کار اور دنیا کی بہترین فوج ہے ۔
سابق صدر و جنرل (ر) کا کہنا تھا کہ بھارت تباہ کن غلط فہمی کا شکار ہے ، ہندوستان کو کارگل اور 2002 کے واقعات سے سبق سیکھنا چاہئے ۔ بھارتی آرمی چیف اور وزرا پاکستان کے حوالے سے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بان دے رہے ہیں ۔
سابق صدر و جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔