Thursday, December 8, 2022

پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری، غیرملکی جنگجو سمیت 15دہشت گرد ہلاک ہو گئے

پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری، غیرملکی جنگجو سمیت 15دہشت گرد ہلاک ہو گئے
پشاور (92نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاکستان ایئرفورس کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے ایک غیرملکی جنگجو سمیت 15دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے تحریک طالبان اور دیگر جنگجوﺅں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فضائی بمباری سے دہشت گردوں کے بہت سے ٹھکانوں اور گاڑیوں کے تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں ضرب عضب آپریشن شروع ہونے سے لیکر اب تک ایک ہزار سے زائد دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔