Saturday, October 1, 2022

پاک فضائیہ کے تین ائیر آفیسرز کی ائیر مارشل کے عہدوں پر ترقی

پاک فضائیہ کے تین ائیر آفیسرز کی ائیر مارشل کے عہدوں پر ترقی
September 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاک فضائیہ کے تین ائیر آفیسرز کو ائیر مارشل کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ائیر مارشل چودھری احسن رفیق، ائیر مارشل وقاص احمد سلہری اور ائیر مارشل احمد حسن شامل ہیں۔

شاندار خدمات کے اعتراف میں ائیر مارشل احسن رفیق اور ائیر مارشل وقاص سلہری کو ستارہ امتیاز (ملٹری) جبکہ ائیر مارشل احمد حسن کو ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔