Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک فضائیہ کی شمالی وزیرستان میں کارروائی‘ 9 دہشت گرد ہلاک

پاک فضائیہ کی شمالی وزیرستان میں کارروائی‘ 9 دہشت گرد ہلاک
April 12, 2016
شمالی وزیرستان (92نیوز) شمالی وزیر ستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں اور آرمی ایوی ایشن کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کی گئی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں اور ان کے زیر استعمال متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیا د پر شمالی وزیر ستان میں پاک افغان سرحد کے قریب برمند کے علاقے میں کی گئی۔