پاک فضائیہ کی جیٹ فائٹر پائلٹ عائشہ کی بھارت میں بھی دھوم

اسلام آباد(نائنٹی ٹو نیوز)پاکستان کی پہلی خاتون فائٹر جیٹ پائلٹ عائشہ کی کامیابیوں کے چرچے اندرون ملک ہی نہیں پڑوسی ملک بھارت میں بھی ہیں۔
پاکستان کی کامیابیوں پر ہمیشہ تعصب کا مظاہرہ کرنے والا بھارتی میڈیا بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا۔
عائشہ نے فائٹر جیٹ اڑا کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا وہ بلاشبہ خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں۔