پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ

اسلام آباد (92 نیوز) پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارے میں موجود دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ وجوہات جاننے کیلئے اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا گیا ۔ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔