Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک فضائیہ کا " آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ " کی مناسبت سے نیا نغمہ جاری

پاک فضائیہ کا " آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ " کی مناسبت سے نیا نغمہ جاری
February 26, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) 27 فروری 2019، بھارت کو اوقات یاد دلانے کا دن، پاک فضائیہ کا ’’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘‘ کی مناسبت سے نیا نغمہ جاری کردیا گیا۔

ملی نغمہ ’’صدائے پاکستان‘‘ گلوکار علی حمزہ نے پیش کیا۔ ملی نغمے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

پاک فضائیہ کی جانب دو روز قبل سے اس نغمے کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا۔

گزشتہ برس ’’ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ‘‘ کو ایک برس مکمل ہونے پر پاک فضائیہ نے 27 فروری 2019 کو گرائے گئے بھارتی طیارے کے مختلف حصوں کو نمائش کے لیے پیش کیا تھا۔ اور اس دن کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے نیا نغمہ ’’ اللہ اکبر‘‘ بھی جاری کیا تھا۔