Sunday, September 25, 2022

پاک سیٹ انٹرنیشنل نے پی ٹی وی سے واجب الادا رقم 10 اگست تک مانگ لی

پاک سیٹ انٹرنیشنل نے پی ٹی وی سے واجب الادا رقم 10 اگست تک مانگ لی
 اسلام آباد (92 نیوز) مالی مشکلات سے دوچار پی ٹی وی کیلئے نئی پریشانی آ گئی۔ پاک سیٹ انٹرنیشنل نے پی ٹی وی سے واجب الادا رقم 10 اگست تک مانگ لی۔ 30 جون 2020 تک پی ٹی وی کے ذمے 48 لاکھ 54 ہزار ڈالرز کی واجبات ہیں ۔ پاک سیٹ انٹرنیشنل کے سی ای او نے سیکرٹری اطلاعات و نشریات کو خط لکھ دیا۔ اکبر حسین درانی اور سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی کو بھی خط تحریر کیا گیا جس میں کہا گیا بار بار یاد دہانی کے باوجود واجب الادا رقم کی ادائیگی نہ کی گئی۔ پاک سیٹ انٹرنیشنل سپارکو کی مارکیٹنگ کمپنی ہے۔ پاک سیٹ انٹرنیشنل، پاکستانی کمیونیکیشن سیٹیلائٹ کی خدمات فروخت کرتی ہے۔ واجبات کی ادائیگی نا ہونے کے سبب کمپنی کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔ خط میں کہا گیا کہ پاک سیٹ انٹرنیشنل نے پی ٹی وی کو واجبات کی ادائیگی کیلئے 10 اگست تک کی مہلت دے دی۔ صورت حال قابل برداشت نہیں۔ سرکاری ٹی وی کے خلاف کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔