پاک سعودی جنگی مشقیں معمول کے مطابق ہورہی ہیں:عاصم باجوہ

راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاک سعودیہ جنگی مشقیں معمول کے مطابق ہو رہی ہیں اور اسے یمن آ پریشن کے ساتھ منسلک نہ کیا جائے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق پاک سعودیہ مشترکہ جنگی مشقیں صمصام فائیو انیس مارچ سے جاری ہیں۔
سعودی عرب کے شہر طائف میں جاری مشقوں میں پاکستان کے 292 جوان حصہ لے رہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی جوانوں کی سعودیہ میں موجودگی یمن آپریشن کیلئے نہ سمجھی جائے۔
یہ مشقیں پہلے سے طے شدہ شیڈول کا حصہ ہیں اور پچھلے سال یہ مشقیں پاکستان میں جہلم کے نزدیک ہوئی تھیں۔