Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک سر زمین پارٹی کا سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

پاک سر زمین پارٹی کا سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم
July 28, 2017

کراچی (92نیوز)پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفے کمال نے عدالتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا وزیراعظم کے گھر جانے سے مسائل کا حل اور اب دودھ کی نہریں بہنا شروع ہوجائینگی ایسے قانون کی ضرورت ہے کہ آئندہ کرپشن پر نہیں  مسائل حل نہ کرنے پر گھر بھیجا جائے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفےٰ نے کہا کہ عدالت کے فیصلے پر میں اور میری پارٹی خوش ہے۔ مصطفےٰ کمال نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ  عدالتیں ایک پارٹی تک نہ رکیں جہاں پر بھی کرپشن ہورہی ہے انکے خلاف  کارروائی ہونی چاہیے ملک میں پانامہ سے بھی بڑے کیسسز موجود ہیں۔

مصطفےٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایسا سسٹم بنایا جائےکہ آئندہ ملک میں کوئی بھی غلط  کام نہ کرنے پائے۔ ایک وزیر اعظم چلا گیا کہ اب ملک میں دودھ کی نہریں بہنا شروع ہوجائنیگی دیگر مسائل کس طرح حل ہونگے ۔

آن کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسا قانون بنایا جائے ائندہ کوئی کرپشن کی وجہ سے نہیں بلکہ عوام کے مسائل حل ن کرنے پر گھر جانے چاہیے، مصطفے کمال کا کہنا تھا ملک کے دیگر حصوں میں ہونے والی کرپشن کو بھی دیکھیں پاک سر زمین پارٹی اس کے ساتھ کھڑی ہوگی جو عوام کے مسائل حل کریگا احستاب کا سلسلہ رکنا نہیں چاہیے ن لیگ کو بھی اپنے دفاع کا حق ہے۔