Monday, February 26, 2024

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ آج سے شروع ہو گا

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ آج سے شروع ہو گا
December 18, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ آج سے  نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا،  میچ سے قبل دوسرے روز  بھی دونوں ٹیموں نے  بھر پور پریکٹس کی ، دونوں ٹیمیں آج صبح دس بجے میدان میں  اتریں گی۔ پنڈی کے بعد اب  روشنیوں کے شہر کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم بھی ٹیسٹ میچ کے لئے تیا رہے ، جہاں آج پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ  شروع ہو رہا ہے۔ شاہین اور لنکن ٹائیگرز  سیریز کے دوسرے اور فیصلہ کن میچ میں زور آزمائیں گے ۔ قومی ٹیم  میں دوسرے ٹیسٹ میں ایک تبدیلی کا امکان ہے ،عثمان شنواری کی جگہ یاسر شاہ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے، بخار کی وجہ سے ڈاکٹرز نے عثمان شنواری کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ میچ آج صبح  دس بجے شروع ہو گا، بارش سے متاثرہ پہلا  ٹیسٹ  بغیر نتیجہ ختم ہو گیا تھا۔