پاک سری لنکا سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

دبئی ( 92 نیوز)آئی سی سی نے پاک سری لنکا سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ، ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض ادا کریں گے۔
آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل مائیکل گف، جول ولسن اور علیم ڈار امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے،آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میں شامل احسن رضا، شوزب رضا اور آصف یعقوب بھی سیریز میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
ڈیوڈ بون پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچز میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز 27ستمبر سے دو اکتوبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 5اکتوبر سے 9اکتوبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔