پاک سری لنکا سیریز ، نیشنل اسٹیڈیم کا کنٹرول رینجرزنے سنبھال لیا

کراچی ( 92 نیوز) پاک سری لنکا سیریز کے سلسلے میں تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں ، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا کنٹرول فورسز نے سنبھال لیا ، پاک فوج کے کمانڈوز نے فل ڈریس ریہرسل بھی کی ۔
پاک سری لنکا سیریز کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو سجانے کا کام جاری ہے جب کہ پچز تیار ہو گئی ہیں ۔ براڈ کاسٹرز لائیو ایکشن دکھانے کیلئے متحرک ہیں اور شائقین کیلئے کرسیوں کو بھی چمکادیا گیا ۔
نیشنل اسٹیڈیم میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئےگئے ہیں ، اسٹیڈیم کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال لیا ، پاک فوج کے کمانڈوز بھی ایکشن میں نظر آرہے ہیں ، جنہوں نے فُل ڈریس ریہرسل کی اور اسٹیڈیم میں سکیورٹی دینے کی مشقیں کیں ۔
دوسری جانب پاکستان اور سری لنکا کی کے کھلاڑیوں نے ہوٹل میں فارغ وقت گزارنے کا نسخہ نکال لیا، اور کیرم بورڈ کھیلتے رہے ، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے فوٹو شوٹ بھی کروایا ۔
گرین شرٹس آج پریکٹس کرے گی، لیکن سری لنکن کھلاڑی آرام کریں گے ۔
نیشنل اسٹیڈیم 10 سال بعد ون ڈے کرکٹ کی میزبانی کرے گا ، جہاں اعزازی بورڈ بھی آویزاں کردیے گئے ، اسٹیڈیم میں کتنے میچز کھیلے گئے، کتنی سینچریاں اسکور ہوئیں، اور کس نے
5 یا 10 وکٹیں حاصل کیں، سب کچھ آویزاں کردیا گیا ۔