Monday, October 3, 2022

پاک سرز مین پارٹی کے زیراہتمام حیدرآباد میں پھولوں کی نمائش

پاک سرز مین پارٹی کے زیراہتمام حیدرآباد میں پھولوں کی نمائش
حیدرآباد (92 نیوز) پاک سرز مین پارٹی کی جانب سے حیدرآباد میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، نمائش میں رکھے گئے دیدہ زیب اور خوبصورت پھول شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے حیدرآباد کے نرسری پارک میں منعقدہ دو روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی نے کیا، نمائش میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، دیدہ زیب اور خوبصورت پھول شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ خوبصورت پھولوں کی نمائش نے ماحول کو رنگوں سے بھردیا، شہریوں نے بھی خوب انجوائے کیا۔ شہریوں نے پھولوں کی نمائش کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش ان کے لئے خوشگوار تبدیلی کا باعث ہے۔