Saturday, July 27, 2024

پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کی سندھ ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر

پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کی سندھ ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر
April 12, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اور مصطفیٰ کمال سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ انیس قائم خانی نے حفاظتی ضمانت کے لئے درخواست دائر کر دی۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ انیس قائم خانی سندھ ہائیکورٹ پہنچے تو ان کے ہمراہ  مصطفیٰ کمال بھی تھے جنہوں نے انیس قائم خانی کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی۔ انیس قائم خانی کے ڈاکٹر عاصم کیس میں وارنٹ گرفتاری ان کی پاکستان آمد سے پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں۔ انیس قائم خانی پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں اپنی سابقہ جماعت سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کا علاج کراتے رہے ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی 24 اپریل کو باغِ جناح میں عوامی جلسہ کرنے جا رہی ہے جس کے لئے مصطفیٰ کمال اورانیس قائم خانی عوامی رابطے کی مہم میں مصروف ہیں۔