Wednesday, September 28, 2022

پاک زمبابوے سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

پاک زمبابوے سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان
 لاہور (92 نیوز) پاک زمبابوے سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا۔ معروف انگلش کمنٹیٹر ایلکن ولکنز، رمیز راجہ، بازید خان اور سابق زمبابوین پلیئر ٹینو موائیو شامل ہیں۔ وسیم اکرم صرف ٹی ٹونٹی سیریز میں کمنٹری کریں گے۔ زمبابوے کے سابق کھلاڑی ٹینو موائیو بھی کمنٹری کے فرائض انجام دینگے۔ عروج ممتاز صرف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دوران کھیل پر تبصرہ کریں گی۔ آئی سی سی قوانین کے تحت سیریز کے دوران ڈی آر ایس کی سہولت بھی میسر ہو گی۔ پاکستان اور زمبابوئے کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ تیس اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔