Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک بھارت کشیدگی کا خاتمہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے : مارک ٹونر

پاک بھارت کشیدگی کا خاتمہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے : مارک ٹونر
September 1, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کا خاتمہ جنوبی ایشیا ہی نہیں پوری دنیا کے مفاد میں ہے اور امریکادونوں ممالک میں مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا رہیگا۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا انتہائی اہم خطہ ہے اور امریکا یہاں پر امن واستحکام اور خوشحالی کیلئے کشیدگی اور خطرات کا خاتمہ چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا دونوں ممالک کو مذاکرات کرتے رہنے چاہئیں کیونکہ جتنے زیادہ مذاکرات ہوں گے تناو میں اتنی کمی آسکتی ہے۔ اسی دوران مارک ٹونر اس وقت چڑ گئے جب بھارتی صحافی پاکستان کیخلاف الزام تراشی پر مبنی سوال کرتارہا۔ وہ بھارتی صحافی کو بار بار ٹوکتے رہے اور جب وہ باز نہ آیا تو مارک ٹونز نے کہا آپ کا سوال کسی گانے کے بول بار بار دہرانے کے مترادف ہے جس پر ہال میں زور دار قہقہہ پڑا۔