Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک بھارت کرکٹ سیریز سے بھارت کا انکار ، آئی سی سی کی ڈسپیوٹ کمیٹی سماعت کرے گی

پاک بھارت کرکٹ سیریز سے بھارت کا انکار ، آئی سی سی کی ڈسپیوٹ کمیٹی سماعت کرے گی
September 24, 2018
دبئی (92 نیوز) بھارت کی جانب سے پاکستان میں کھیلنے کے معاہدے کی خلاف ورزی کے کیس کی آئی سی سی کی تین رکنی ڈسپیوٹ کمیٹی یکم سے تین اکتوبر تک  سماعت کرے گی۔ بھارت کی جانب سے پاکستان میں کھیلنے کی معاہدہ کی خلاف ورزی کا معاملہ دنیا کی نظروں میں آنے ہی والاہے۔ آئی سی سی کی تین رکنی ڈسپیوٹ کمیٹی یکم سے تین اکتوبرتک  کیس کی دبئی میں سماعت کرے گی۔ سماعت کرنے والی کمیٹی کی سربراہی ماٸیکل بیلاف کریں گے۔ پاکستان کی جانب سے سپریم کورٹ کے وکیل خواجہ احمد حسین اور کلفورڈ چانس دلائل دیں گے۔ پی سی بی کے جی ایم لیگ افئیر سلمان نصیر بھی معاونت کریں گے۔ ڈسپیوٹ کمیٹی سماعت کے بعد فیصلے کا اعلان کرے گی۔