Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ، پاکستان کافوجی گاڑی پر فائرنگ پر شدید احتجاج

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ، پاکستان کافوجی گاڑی پر فائرنگ پر شدید احتجاج
July 17, 2017

راولپنڈی (92نیوز)پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان، ہاٹ لائن پر رابطے کے دوران پاکستان نے  فوجی گاڑی پر بلا اشتعال فائرنگ اور چار جوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا میجر جنرل ساحر شمشاد نے بھارت پر واضح کیا کہ دوبارہ ایسا ہوا تو قوت سے جواب دیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق  بھارت کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی سے باز آئے ایسے واقعات بڑی کشیدگی کو ہوا دے کر خطے کے امن و سلامتی کےلئے شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔ ایسا کہا ہے ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشادمرزا نے اپنے بھارتی ہم منصب کوہاٹ لائن رابطے کے دوران۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہفتہ وار ہاٹ لائن رابطہ ہوا۔پاکستان نے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 4جوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج کیا۔ اس واقعے میں ایک سپاہی اور ایک شہری بھی زخمی ہوئے۔ ڈی جی ایم اومیجر جنر ل ساحر شمشاد مرزانے بھارتی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجی قیادت زیر کمان فوجیوں کو سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی سے روکے۔ پاکستان نہیں چاہتا کہ ایکدوسرے کی سپلائی لائنز کو بند کرنا شروع کردیں۔ ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ڈی جی ایم اونے بھارتی  ہم منصب پر یہ بھی واضح کیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کا موثر اور بھرپور جواب دیا جائیگا۔